ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں اگست سے میڈیکل کالج کا آغاز۔۔۔ایم بی بی ایس کورس کے لئے داخلے شروع

کاروار میں اگست سے میڈیکل کالج کا آغاز۔۔۔ایم بی بی ایس کورس کے لئے داخلے شروع

Sat, 09 Jul 2016 12:56:01  SO Admin   S.O. News Service

کاراوار9جولائی (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنرایس ایس نِکُل نے کاروار میں میڈیکل کالج کی تعمیر کرنے والی ٹھیکے دار کمپنی اور پی ڈبلیو ڈی کو حکم دیا ہے کہ کالج کی تعمیرات کے تیسرے مرحلے کا کام فوری طور پر مکمل کرکے 26جولائی تک عمارت کو کالج انتظامیہ کے سپرد کر دیا جائے ۔ کیونکہ اگست کے مہینے سے کالج کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے جس کے لئے ابھی سے ایم بی بی ایس کورس کے سال اول کے لئے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔

 ڈی سی نے زیر تعمیر کالج کے احاطے میں پہنچ کر وہاں پر چل رہے کام کا جائزہ لیا اور کِمس کے ڈائریکٹر ڈوڈمنی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،، تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران اور دیگر افسران کے ساتھ ایک نشست منعقد کی۔اور کہا کہ کالج میں داخلہ لینے والے طلباءکو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ طلباءکے ہاسٹل میںتمام ضروری سہولتیں 26جولائی سے پہلے فراہم کردی جانی چاہیے۔اور تمام تعمیراتی کام اس مدت میں مکمل ہوجانا چاہیے۔اس کے علاوہ بجلی کی فراہمی بھی کسی رکاوٹ کے بغیر مسلسل جاری رکھنے کاانتظام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے میڈیکل کالج کے طلباءکے لئے کھیل کود کے ضروری تمام انتظامات کرنے اور مالادیوی اسٹیڈیم کو اسپورٹس کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اور کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بھی کام ادھورا نہیں رہنا چاہیے۔اور طلباءکو ہر قسم کی سہو لت فراہم کی جائے۔ ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو یہ ہدایت بھی کہ ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں کی جو کمی ہے اس کو پوراکروانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔
 


Share: